دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شہروں میں قائم جامعات میں حاضر ہوکر علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور کراچی میں ہونے والے علمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی۔ جن علمائے کرام سے ملاقاتیں ہوئیں ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں: مولاناسید جابرحسین شاہ صاحب (جامع مسجد حسنات کے خطیب)٭ حضرت مولانا قاری محمد عزام قادری صاحب( خطیب جامع مسجد انوار مدینہ کباڑ مارکیٹ فیصل آباد)٭مولانا محمدایوب جلالی صاحب(مرکزی ادارہ گلشنِ مصطفیٰ کے ناظم تعلیمات) ٭حضرت مولانا قاری محمد رمضان رومی صاحب (مدرس جامعہ ریاض العلوم فیصل آباد )٭مفتی گل شہزادنقشبندی صاحب (شیخ الحدیث مرکزی دارالعلوم فیض القران حسن ابدال) ٭مولانا سیدفیض الامین شاہ صاحب (مدرس مرکزی دارالعلوم فیض القران حسن ابدال)٭مولانا محمدعابدہزاروی (مدرس مرکزی دارالعلوم فیض القران حسن ابدال)٭مولانا محمدعزیر قادری (مدرس مرکزی دارالعلوم فیض القران حسن ابدال)٭مولانا محمد محمود نقشبندی صاحب(حیدرآباد)